قم میں آيت اللہ سيد محمد باقر الحكيم كی چوتھی برسی منائی گئی

IQNA

قم میں آيت اللہ سيد محمد باقر الحكيم كی چوتھی برسی منائی گئی

سياسی گروپ : قم كی مسجد امام رضا علیہ السلام میں چند روز پہلے آيت اللہ سيد محمد باقر الحكيم كی چوتھی برسی نہايت عقيدت و احترام كے ساتھ منائی گئی –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس میں مراجع عظام كے نمائندگان ٬ حوزہ علمیہ قم كے اساتذہ ٬ طلاب اور قائد انقلاب اسلامی كے نمائندہ نے شركت كی –
اس مجلس سے خطاب كرتے ہوۓ آيت اللہ عبد السعيد حكيم كے دفتری امور كے سربراہ نے كہا كہ آيت اللہ سيد محمد باقر الحكيم ٬ شجاع ٬ مؤمن اور فدا كار انسان تھے جنہوں نے عراقی قوم كی آزادی پر خود كو فدا كر ديا –
حجۃ الاسلام والمسلمين رياض الحكيم نے كہا كہ عراق میں اتحادی افواج اپنے نا پاك عزايم كے حصول كی راہ میں سب سے بڑی ركاوٹ اس شہيد كو سمجھتی تھی لہذا انہوں نے اس شخصيت كو شھيد كر ديا اور كئی بار مقدس مقامات كی اھانت كے بھی مرتكب ہویے
145353