احمدی نژاد اور سيد حسن نصر اللہ كی ملاقات

IQNA

احمدی نژاد اور سيد حسن نصر اللہ كی ملاقات

سياسی گروپ : ايرانی صدر جناب ڈاكٹر احمدی نژاد نے حزب اللہ كے قائد علامہ سيد حسن نصر اللہ سے ملاقات كرتے ہوۓ كہا كہ دشمنوں كے پروپيگنڈے اسلامی بيداری كو نہیں روك سكتے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ دمشق كی رپورٹ كے مطابق صدر مملكت نے لبنانی قوم كی كاميابی كی سالگرہ كے موقع پر كہا كہ لبنانی عوام نے اپنی وحدت اور استقامت كے ذريعہ صہيونی حكومت پر كاميابی حاصل كی اور آج انسانی معاشرے كی صورت حال اچھے مستقبل كی خبر دے رہی ہے جب كہ صیھونی حكومت روز بروز كمزور ہوتی چلی جا رہی ہے –
احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ آج دشمن اسلام كے پروپيگنڈے ٬ اسلامی بيداری كو نہیں روك سكتے ہیں –
سيد حسن نصر اللہ نے اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر كو اپنی رپورٹ پيش كرتے ہوۓ كہا كہ لبنان میں ہر طرح كے فتنہ و فساد كے مخالف ہیں اور لبنانی جوانوں كی ہوشياری سے ملك میں اتحاد و يكجہتی كا مشاہدہ كر رہے ہیں –
145649