ايران كے شہر ٫٫ شاھين دژ ٬٬ میں امام علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے موقع پر محفل ميلاد

IQNA

ايران كے شہر ٫٫ شاھين دژ ٬٬ میں امام علی علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے موقع پر محفل ميلاد

سماجی گروپ : مولاۓ كائنات حضرت امير المؤمنين علی ابن ابی طالب كی ولادت كی مناسبت سے شاہين دژ میں محفل كا انعقاد كيا جا رہا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی شاھين دژ كے انچارج جناب شيراز عابدی نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ادارہ ثقافت و مذھبی امور اور ادارہ تبليغات اسلامی كے تعاون سے ۱۳ رجب المرجب كو مولود كعبہ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے محفل منعقد كی جاۓ گی –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس تقريب كا اہتمام مسجد حضرت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں كيا جاۓ گا جس میں عوام كے ساتھ شہر كے عہدے داروں كی شركت متوقع ہے –
قابل ذكر ہے كہ محفل میں امام علی علیہ السلام كی شخصيت پر روشنی ڈالی جاۓ گئی اور پھر شعراۓ كرام منظوم نذرانہ عقيدت پيش كریں گے-
143728