ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا ہے كہ آيت اللہ مكارم شيرازی نے اعتكاف كمیٹی كے اراكين سے ملاقات میں كہا كہ اعتكاف سنت اسلامی ہے جسے بھلا ديا گيا تھا ليكن انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد مراجع تقليد اور علماء نے اس عظيم سنت كا احيا كيا ہے –
انہوں نے اعتكاف كو جوانوں كے لیے بہترين پناہ قرار ديا تا كہ وہ مغربی تہذيب كی يلغار سے محفوظ رہ سكیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ جوان نسل ہی وہ لوگ تھے جنہوں نے سب سے پہلے پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی دعوت پر لبيك كہا اور آج بھی جو جوان اعتكاف میں بیٹھیں گے انہیں آفرين كہتا ہوں –
146613