قم میں اعتكاف كی معنوی تقريب میں دس ہزار افراد كی شركت

IQNA

قم میں اعتكاف كی معنوی تقريب میں دس ہزار افراد كی شركت

سماجی گروپ : ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی شعبہ كے سربراہ نے كہا كہ دس ہزار مرد و خواتين اعتكاف كی معنوی تقريب میں شريك ہوں گے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نجاريان زادہ نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا مساجد : جمكران ٬ اعظم ٬ امام حسن عسكری ٬ امام حسن مجتبی ٬ امام صادق و مسجد جامع آذر میں دس ہزار افراد اعمال اعتكاف انجام دیں گے جن میں سات ہزار مرد اور تين خواتين شامل ہیں -
انہوں نے مزيد كہا كہ اعتكاف كی معنوی تقريب میں آيات عظام نوری ہمدانی جعفر سبحانی ٬ خز علی ٬ شاہ آبادی ٬ حجج الاسلام صديقی علم الھدی ٬ آشتيانی تقرير كریں گے-
147119