ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق استنبول كے شيعہ ۱۳ رجب المرجب كو امير المؤمنين كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا اہتمام كرتے ہیں اور ہر سال یہ جشن استنبول كے ايك علاقے باغجيلا میں واقع مسجد امام علی علیہ السلام میں منعقد كيا جاتا ہے امسال بھی اس مسجد كے متولی مسجد كے چراغاں میں مصروف ہیں –
ياد رہے ۱۳ رجب كو استنبول كے مختلف علاقوں میں شيعيان حيدر كرار مسجد امام علی علیہ السلام میں جمع ہو كر جشن كی محفل كو رونق بخشتے ہیں –
147006