زاہدان میں يوم علی كی مناسبت سے مريضوں كی عيادت اور مستحقين كی امداد

IQNA

زاہدان میں يوم علی كی مناسبت سے مريضوں كی عيادت اور مستحقين كی امداد

سياسی و سماجی گروپ : زاھدان میں امسال بھی گذشتہ سالوں كی طرح يوم علی كی مناسبت سے جشن خوشی و سرور كے ساتھ ساتھ مريضوں كی عيادت اور مستحقين كی امداد كی گئی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی مسجد حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام كے اعزازی خادم محمد علی فاضليان نے كہا ہے كہ امسال بھی گذشتہ سالوں كی طرح زاھدان میں يوم علی كی مناسبت سے جشن بپا كيا گيا اور اس كے علاوہ مريضوں كی عيادت اور مستحقين كی مالی امداد بھی كی گئی –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس جشن پر تقريبا ۸۰ لاكھ سے ايك ارب تومان خرچ ہوتے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس جشن میں جوانوں كی كثير شركت سے معلوم ہوتا ہے وہ كس طرح آل محمد ۖ كے ساتھ عقيدت ركھتے ہیں –
148480