آيت اللہ سيستانی : طلاب سياسی گروہ بندی سے اجتناب كریں

IQNA

آيت اللہ سيستانی : طلاب سياسی گروہ بندی سے اجتناب كریں

سياسی گروپ :طلاب سياسی گروہ بندی سے اجتناب كریں كيونكہ یہ طلاب كی ذمہ داريوں سے ہم آہنگ نہیں ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيستانی نے زيارت پر آۓ ہوۓ ايرانی فضلا اور علماء كے وفد سے ملاقات میں طلاب كو یہ نصيحت كی –
اس ملاقات میں آيت اللہ سيستانی نے طلاب كی سياسی گروہ بنديوں كو تنقيد كا نشانہ بنايا اور وضاحت كی كہ ايران میں بعض طلباء مختلف سياسی گروہوں میں تقسيم ہو جاتے ہیں یہ درست نہیں ہے اور طلبہ كے وظائف اور ذمہ داريوں سے بھی ہم آہنگ نہیں ہے –
انہوں نے مزيد فرمايا كہ بعض طلبہ كچھ افعال كے مرتكب ہوتے ہیں جبكہ ان كو یہ افعال انجام نہیں دينے چاہیں –اور لباس روحانيت كے مقيد نہیں ہیں بعض اوقات پہن ليتے ہیں اور بعض اوقات نہیں پہنے انہیں اس مسئلے پر خصوصی توجہ دينی چاہیے
مرجع تقليد نے اپنی گفتگو كے دوران فرمايا كہ میں ۵۸ سال پہلے ايران سے نجف آيا تھا ۴۸ سال سے ۷۰ میٹر پر مشتمل كراۓ كے مكان میں رہائش پذير ہوں اور گيارہ سال سے حرم مطہر حضرت امير المؤمنين میں نہیں جا سكا البتہ دو سال پہلے لندن سے واپسی پر سيكورٹی فورسز مجھے حرم مطہر لے گئیں چھت سے بھی زيارت نہیں ہو سكتی كيونكہ امن نہیں ہے لہذا گھر كے اندر سے ہی مولا امير المؤمنين كو عرض ادب كرتا ہوں –
148402