ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق شہر سر خس كے اہل سنت امام جمعہ مولوی پارسا نے سعودی عرب كے مفتيوں كے فتوے كی مذمت كی –
مذمت كا متن اس طرح ہے
الحمد للہ و كفی و الصلوۃ والسلام علی محمد و آلہ و صحبھی اجمعين : میں مولوی پارسا امام جمعہ اہل سنت شہر سرخس سعودی عرب اور كويت كے شدت پسند مفتيوں كے فتوے كو كہ جس میں انہوں نے شيعہ اماموں كے مرقد كو انھدام كرنے كا فتوی ديا ہے كو رد كرتا ہوں اور اس زمانے میں جب استكبار عالم مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كر كے اپنے نا پاك عزائم كو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے یہ فتوی استكبار عالم كی حمايت اور اسلام كے سراسر خلاف ہے اور سعودی عرب كی حكومت سے مطالبہ كرتا ہوں كہ وہ فوری طور پر اقدامات كر كے رسمی طور پر اس فتوے كی مذمت كرے-
137630