چابھار میں جشن مولود كعبہ كا انعقاد

IQNA

چابھار میں جشن مولود كعبہ كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ : ۱۳ رجب كو مولاۓ متقيان علی ابن ابی طالب علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے چابھار میں ايك جشن منعقد كيا گيا جس میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد اور حكومتی عہدہ داروں نے شركت كی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں محمد ظاہر باقری زادہ جو كہ چابھار میں حكومتی عہدہ دار ہیں نے اپنے خطاب میں خدا اور پيغمبر گرامی كے نزديك امير المؤمنين كے مقام كو بيان كيا -
باقری زادہ نے كہا كہ اسلام میں ماں باپ كے احترام كی بہت تاكيد كی گئی ہے –
اس تقريب میں كنارك كے امام جمعہ نے بھی ايرانيوں كے نزديك امام كی شخصيت پر روشنی ڈالی –
اس تقريب میں ۱۳ رجب ولادت با سعادت حضرت علی كی مناسبت سے ايك انعامی مقابلے كا بھی انعقاد كيا گيا ہے جس میں قرعہ اندازی كی بنياد پر ۱۳ افراد كو انعامات دیۓ گۓ –
148460