ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق احمدی نژاد نے ملك كے رضا كاروں كی طرف سے منعقد ہونے والی نویں تقريب میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ سروے كے مطابق یہ معلوم ہوا كہ آج ايرانی عوام كے نعرے كو دنيا میں محبوب ترين نعرے كے عنوان سے انتخاب كيا گيا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں چاہیے كہ ايران كو جلد از جلد ايك ترقی يافتہ ملك بنا دیں تاكہ عالم بشريت كی ضروريات كو پورا كيا جا سكے –
جناب احمدی نژاد نے رضا كار اساتذہ كو انقلاب اسلامی كا ايك ثمر دار در خت قرار ديتے ہوۓ كہا كہ بغير عدالت اور خلاقيت كے بشريت كی صلاحيتیں سامنے نہیں آ سكتی – اور نہ ہی معاشرہ ترقی كر سكتا ہے –
انہوں نے كہا كہ عصر حاضر میں ہم عالمی سطح پر لوگوں كو عدالت اور خدا پرستی كی طرف دعوت دیں اور یہی وہ چيز ہے جو ہماری ترقی كا سبب بنے گی –
148523