ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق اعتكاف كی روحانی تقريب كے دوسرے دن آيت اللہ مكارم شيرازی معتكفين كے اجتماع میں تشريف لے گۓ -
انہوں نے رجب المرجب كی فضيلت كے بارے میں فرمايا كہ انسان كی زندگی میں بعض اوقات سعادت كے مواقع آتے ہیں اور اعتكاف ان مواقع میں سے ايك ہے –
انہوں نے مزيد فرمايا كہ بعثت انبياء كے ھدف كو دس چيزوں میں خلاصہ كيا جا سكتا ہے اور دو ان میں سے بہت زيادہ مھم ہیں اور وہ انسانوں كی تعليم و تربيت ہیں –
149050