مسلم معاشرے كو اسلامی طرز حيات اپنانا ہوگا

IQNA

مسلم معاشرے كو اسلامی طرز حيات اپنانا ہوگا

سماجی گروپ : صرف حجاب گناہ اور بے راہ روی سے ہی نہیں بچاتا بلكہ عورت كا مقام اور پاك دامنی كا محافظ ہے اسلامی معاشرے میں اسلامی طرز زندگی ہی كو اپنانا ہوگا

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صوبہ اردبيل كے جوانوں كے قومی ادارے كے سربراہ علی ابراہيم پور نے اردبيل میں منعقدہ پاك دامنی اور حجاب كے موضوع پر ايجوكيشن وركشاپ میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ حجاب دينی تكليف كے عنوان سے انسانی فطرت سے ہم آھنگ ہے –
انہوں نے مزيد وضاحت كی كہ حجاب اور پاك دامنی عورتوں كے لیے ضروری امر ہے –ليكن آج كل مغرب والے اسلامی حجاب كے مقابلے میں اپنی فاسد ثقافت كی نشر و اشاعت كر رہے ہیں ليكن وہ اس بات سے غافل ہیں كہ حجاب انسانی فطرت كے بہت قريب ہے –
148922