مشرقی آذربائيجان میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ :جوانوں كی اعتكاف میں شركت ان كے لیے دنيوی اور اخروی بركتوں كی ضامن ہے

IQNA

مشرقی آذربائيجان میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ :جوانوں كی اعتكاف میں شركت ان كے لیے دنيوی اور اخروی بركتوں كی ضامن ہے

سماجی گروپ : مشرقی آذربائيجان میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے تبريز كے معتكفين سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ جوانوں كا اعتكاف میں آنا ان كے لیے دنيوی اور اخروی بركتوں كا باعث بنے گا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين علی جديد بناب نے تبريز كی جامع مسجد میں اعتكاف بیٹھنے والوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ مولاۓ متقيان كی شخصيت پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ حضرت علی علیہ السلام طول تاريخ میں بے نظير شخصيت كے مالك ہیں اور حضرت علی علیہ السلام كی قوت جاذبہ اور دافعہ بھی بے نظير ہے یہی وجہ ہے كہ علی علیہ السلام كے دشمن سخت ترين دشمن ہیں اور حضرت علی علیہ السلام سے محبت كرنے والے افراد بھی تاريخ میں جانثار ترين افراد ہیں –
مشرقی آذربائيجان میں ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے ان روايات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ جن میں حضرت علی علیہ السلام سے تمسك كی تاكيد كی گئی ہے فرمايا : یہ تمسك نجات اور سعادت كا ذريعہ ہے –
انہوں نے اعتكاف كی روحانی تقاريب میں جوانوں كی شركت كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ اس سال صوبے میں اعتكاف بیٹھنے والے افراد كی تعداد ۱۸ ہزار سے زيادہ ہے اور جن مساجد میں اعتكاف كی محافل انجام پائی ہیں ان كی تعداد ۳۲ ہے –
148917