آيت اللہ نوری ہمدانی : شيعہ اعتقادات كو نشانہ بنانا استكبار عالم كی ناتوانی كی دليل ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی : شيعہ اعتقادات كو نشانہ بنانا استكبار عالم كی ناتوانی كی دليل ہے

سياسی گروپ : آيت اللہ نوری ہمدانی سے زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد نے ملاقات كی اس ملاقات میں انہوں نے فرمايا كہ شيعہ عقائد كے خلاف ثقافتی يلغار استكبار عالم كی ناتوانی كی دليل ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے امامت و ولايت كی شناخت كو ضروری قرار ديتے ہوۓ امت اسلامی كی وحدت پر زور ديا اور فرمايا كہ وحدت سے ہی اسلام كے بلند اھداف كو حاصل كيا جا سكتا ہے –
انہوں نے انسانی معاشرے كی ہدايت كا اصلی عامل ولايت كو قرار ديا اور دينی متون كا حوالہ ديتے ہوۓ فرمايا كہ لوگوں نے حضرت علی علیہ السلام كو معاشرے كی ہدايت كے حوالے سے نہیں پہچانا اور امامت كے ھدف كو درك نہیں كيا اگر امامت نہ ہوتی تو دين كامل نہ ہوتا -
148864