ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے رپورٹ دی ہے كہ حجۃ الاسلام و المسلمين علی اكبر ناطق نوری نے قم كے ائمہ جماعات كے اجتماع میں تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ انقلاب اسلامی ايران كی لہر پور ے جہان كو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے اور اس بات نے استعمار كو ہراساں كر ديا ہے –
انہوں نے موجودہ حالات میں اسلام دشمن طاقتوں كی مہم ترين سازش مسلمانوں كے درميان مذھبی جنگ كو قرار ديا ہے اور كہا كہ استكباری طاقتیں خاص كر كے انگلستان جو كہ ہميشہ امريكہ سے بھی خبيث تر رہا ہے اور ہے اس نے شيعہ اور سنی كے درميان جنگ ايجاد كرنے كا خواب ديكھا ہے جس كی ايك جھلك وہابيوں كی طرف سے شيعوں كے خلاف فتوے ہیں –
انہوں نے فرمايا كہ یہ شبھات جديد نہیں ہیں بلكہ بہت پرانے ہیں اور شيعہ علماء جيسے علامہ امينی ﴿ رہ ﴾ ان كے جواب دے چكے ہیں –
148863