آيت اللہ مشكينی كے پيكر خاكی كو جمعرات كے روز قم میں سپرد خاك كيا جاۓ گا

IQNA

آيت اللہ مشكينی كے پيكر خاكی كو جمعرات كے روز قم میں سپرد خاك كيا جاۓ گا

سياسی گروپ : آيت اللہ مشكينی كے دفتر نے اعلان كيا ہے كہ مجلس خبرگان كے سربراہ كے پيكر خاكی كو جمعرات كے دن قم میں سپرد خاك كيا جاۓ گا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس اعلان كا متن كچھ يوں ہے :
انا للہ و انا الیہ راجعون
ہم عالم مجاہد آيت اللہ علی اكبر مشكينی رضوان اللہ تعالی كی رحلت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ٬ مقام معظم رھبری ٬ تمام مسلمانوں اور خاص كر كے ملت ايران كو تسليت و تعزيت پيش كرتے ہیں –
اور اس جليل القدر عالم كی بدھ يكم اگست ۲۰۰۷ كو صبح ۸ بجے تھران میں مجلس خبرگان كے دفتر كے سامنے تشييع كی جاۓ گی اور جمعرات ۲ اگست كو قم میں مسجد امام حسن عسكری سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا تك تشييع كی جاۓ گی –
149369