آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی : آيت اللہ مشكينی نے اپنی عمر اسلامی اور قرآنی مفاہيم كو حاصل كرنے میں صرف كر دی

IQNA

آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی : آيت اللہ مشكينی نے اپنی عمر اسلامی اور قرآنی مفاہيم كو حاصل كرنے میں صرف كر دی

سياسی گروپ : آيت اللہ مشكينی طاب ثراہ نے پوری عمر اسلام اور قرآن كے بلند مفاہيم كو حاصل كرنے میں صرف كر دی اور انقلاب اسلامی اور مكتب اہل بيت علیھم السلام كے لیے بہت كوششیں كیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصلحت نظام كونسل كے رابطہ عمومی سے نقل كيا ہے كہ مصلحت نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے عالم ربانی ٬ فقیہ عالی قدر ٬ استاد اخلاق ٬ امام خمينی كے شاگرد اور مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ مشكينی كی رحلت پر كہا كہ آيت اللہ مشكينی نے پوری عمر اسلام اور قرآن مجيد كے بلند مفاہيم كے حصول میں صرف كر دی
انہوں نے اس مصيبت عظمی پر امام زمانہ ﴿ عج ﴾ قائد انقلاب اسلامی ٬ علماء كرام ٬ مدرسين ٬ طلاب ٬ملت ايران اور خصوصا مرحوم كے بیٹوں كو تسليت پيش كی ہے –
149329