ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے چيف جسٹس كے روابط عمومی سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ ہاشمی شاہرودی نے ايك پيغام میں مجلس خبرگان كے سربراہ كی رحلت پر تعزيت و تسليت پيش كی ہے –
چيف جسٹس كی تعزيت كا متن ا س طرح ہے :
میں مجلس خبرگان كے سربراہ ٬ شيخ الفقہا ٬ استاد اخلاق ٬ عالم ربانی اور مجاہد حضرت آيت اللہ حاج شيخ علی اكبر مشكينی ﴿ قدس سرہ ﴾ كی رحلت پر امام زمانہ ﴿ عج ﴾ رھبر انقلاب ٬ علماء كرام ٬ ملت ايران اور ان كے خاندان كو تسليت و تعزيت پيش كرتا ہوں اور خدا وند عالم سے مرحوم كے درجات كی بلندی اور پسماندگان كے لیے صبر كی دعا كرتا ہوں –
149363