ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق اس كلاس میں حسينی نے نماز كے بارے میں گفتگو كی اور كہا كہ فروع دين میں سے كسی كو بھی نماز جتنی اہميت حاصل نہیں ہے – انہوں نے كہا كہ نماز كے آداب كی رعايت نماز كے لیے ضروری ہے –
جناب حسينی نے مزيد كہا كہ نماز حضور قلب ضروری ہے اور حضور قلب سے مراد یہ ہے كہ انسان كا دل غير خدا كی طرف متوجہ نہ ہو نماز خدا كے سامنے حضور اور خدا سے گفتگو كرنا ہے لہذا اس حالت میں ہر قسم كی بے توجھی نماز كی بے احترامی شمار كی جاۓ گی -