ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت و مذھبی امور كے شعبہ امور مساجد كے انچارج نے كہا كہ سردار جوانان جنت حضرت امام حسين علیہ السلام كی ولادت با سعادت كے موقع پر امام بارگاہ صاحب الزمان میں جشن كا اہتمام كيا جاۓ گا جس میں عوام كے ساتھ ساتھ امام جمعہ اور شہر كے اعلی عہدے داروں كی شركت متوقع ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس روحانی تقريب میں شركاء میں سے ۳۱۳ افرادكو قرعہ اندازی كے ذريعہ انعام دیے جائیں گے –
جناب عبد اللھی نے كہا كہ اس محفل سے امام جمعہ شوشتر خطاب كریں گے اور ان كے بعد شعراۓ كرام منظوم نذرانہ عقيدت پيش كریں گے –
150760