مازندران میں ٫٫ انديشہ مطہر ٬٬ كے عنوان سے چوتھا سيمينار

IQNA

مازندران میں ٫٫ انديشہ مطہر ٬٬ كے عنوان سے چوتھا سيمينار

سماجی گروپ : صوبہ مازندران كی متحدہ طلباء تنظيم كی جانب سے ۵ شعبان المعظم كو ٫٫ انديشہ مطہر ٬٬ كے عنوان سے چوتھا سيمينار منعقد كيا جاۓ گا

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سيمينار كے كنوير نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد سے شھيد مطہری كے افكار كو دينی آئیڈل كے عنوان سے پيش كيا جا سكتا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كا سلسلہ دو دنوں تك جاری رہے گا جس میں ايرانی ٹيلی ويژن كے سربراہ جناب ضرغامی اور سازمان ملی جوانان كے سربراہ حاج علی اكبر ی كی شركت متوقع ہے –
جناب رضا پور نے كہا كہ پورے ملك سے اس سيمينار میں ۴۰۰ طلباء شركت كر رہے ہیں جنہیں شھيد مطہری كی سوانح حيات اور ان كے قلمی آثار سے آشنا كرايا جاۓ گا –
148546