خطيب جمعہ تھران : اسلامی دنيا كو شيعہ و سنی اختلافات بھلا دينا چاہیے

IQNA

خطيب جمعہ تھران : اسلامی دنيا كو شيعہ و سنی اختلافات بھلا دينا چاہیے

سياسی گروپ : تمام مسلمانوں كو دشمنوں كی سازشوں كے مقابلے میں متحد اور شيعہ و سنی كی بحث كو ترك كر دينا چاہیے كيونكہ تمام مسلمان اسلام اور رسول اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے پرچم تلے زندگی بسر كر رہے ہیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ محمد امامی كاشانی ٬ تھران كے امام جمعہ نے اس ہفتہ كی نماز جمعہ كے دوسرے خطبے میں دشمنوں كی اسلام كے خلاف سازشوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ ٬ آيات قرآن كی روشنی میں فرمايا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اغيار كو اپنی زندگی ٬ افكار ٬ عزت و ناموس میں دخل اندازی كی اجازت نہ دیں اور ان پر بھروسہ نہ كریں كيونكہ وہ مسلمانوں كو رسوا كرنا چاہتے ہیں –
امام جمعہ تہران نے صیہونزم كو اسلام كا زبردست دشمن قرار ديا اور قرآن كی آيات كی طرف اشارہ كيا كہ جن میں خداوند عالم فرماتا ہے كہ ہم نے آپ كے لیے آيات لائی ہیں اگر آپ غور كریں تو قبول كریں گے –
مجلس خبرگان كے ركن نے فرمايا : كہ اگر اسلامی ممالك فكر كریں تو ان كو معلوم ہو جاۓ گا كہ دشمن اسلامی ممالك كے مال و دولت كو لوٹنا چاہتا ہے اور پھر اسی دولت كو اسلام كے خلاف استعمال كرنا چاہتا ہے –