ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مركز جہانی علوم اسلامی كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين علی رضا اعرافی نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ آيت اللہ مشكينی كی زندگی كے مختلف گوشوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وہ انقلاب اسلامی سے پہلے بھی حوزہ علمیہ میں اخلاق كا عملی نمونہ تھے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس زمانے میں آيت اللہ مشكينی جوان نسل كے لیے معلم اخلاق تھے اور اس كے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں انقلابی روح بھی پھونكتے تھے –
جناب اعرافی نے كہا كہ ملت اور حوزہ علمیہ اخلاق ٬ علم و دانش اور تقوی كے بہت بڑے ستون سے محروم ہو گئے ہیں –
150073