احمدی نژاد كی سعودی عرب كے فرمانروا سے ٹيلی فونی گفتگو میں مسلمانوں كے مابين وحدت پر تاكيد

IQNA

احمدی نژاد كی سعودی عرب كے فرمانروا سے ٹيلی فونی گفتگو میں مسلمانوں كے مابين وحدت پر تاكيد

سياسی گروپ : اسلامی جمہوری ايران كے صدر اور سعودی عرب كے بادشاہ نے گذشتہ رات ٹيلی فون پر گفتگو كرتے ہوۓ مسلم امۃ كے درميان وحدت پر زور ديا –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے صدر اسلامی جمہوریہ ايران كے تعلقات عام سے رپورٹ دی ہے كہ جناب احمدی نژاد نے كہا كہ دشمن ٬ مسلمانوں كے درميان كدورت ايجاد كر رہا ہے اسلامی ممالك كے سربراہان خصوصا اسلامی جمہوری ايران اور سعودی عرب كو چاہیۓ كہ وہ ايك دوسرے سے تعاون كریں اور دشمن كی سازشوں كو نا كام بنائیں
سعودی عرب كے بادشاہ نے بھی اپنی ٹيلی فونك گفتگو میں قائد انقلاب اسلامی كو سلام بھيجا ہے اور كہا كہ مسلم امہ كو اپنے دشمن پہنچاننا چاہیے انہوں نے وضاحت كی كہ دشمن كو یہ اجازت نہیں دينی چاہیے كہ وہ اسلامی ممالك كے تعلقات خصوصا ايران اور سعودی عرب كے تعلقات میں دخل اندازی كریں –
151097