رھبر انقلاب كی طرف سے آيت اللہ مشكينی كی رحلت كی مناسبت سے مجلس ترحيم

IQNA

رھبر انقلاب كی طرف سے آيت اللہ مشكينی كی رحلت كی مناسبت سے مجلس ترحيم

سياسی گروپ : مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ مشكينی كی رحلت پر رھبر معظم كی طرف سے ايك مجلس ترحيم ۴ اگست كو صبح كے وقت حسينیہ امام خمينی میں منعقد كی گئی–
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس میں عوام كے علاوہ تشخيض مصلحت نظام كونسل كے سربراہ ٬ علماء ٬ قومی اسمبلی كے اراكين اور وزراء نے شركت كی –
اس مجلس سے حجت الاسلام و المسلمين ٫٫ حسين انصاريان ٬٬ نے خطاب كيا اور قرآن اور روايات كی روشنی میں علم ٬ عمل تقوی ٬ خدمت اور قناعت كو پانچ ايسی حقيقتیں قرار ديا كہ جن كو ہر انسان كی زندگی میں ہونا ضروری ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن جتنی اہميت علم و حكمت كو ديتا ہے اتنی اہميت كسی دوسری چيز كو نہیں ديتا –
علم حاصل كرنا واجب ہے اور اس پر عمل كرنا بھی واجب اور یہ علم و عمل تقوی كے حصار میں ہونا چاہيئے –
انصاريان نے وضاحت كی كہ لوگوں كی خدمت اللہ ٬ رسول اور ائمہ كی خدمت ہے اور قناعت يعنی اسراف سے اجتناب كرنا اور حرام سے اجتناب كرنا ہے –
150824