ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ امريكہ میں كيليفورنيا يونيورسٹی كی طالبہ فاطمہ ميتانی نے قم میں حوزہ نيوز سنٹر كے نامہ نگار سے گفتگو میں كہا كہ پر امن ایٹمی پروگرام ايران كا مسلم حق ہے اور مغربی دنيا كی منفی تبليغات بے بنياد ہیں اس امريكی محقق خاتون نے اسلامی جمہوریہ ايران كو اسلامی دنيا كے اتحاد كا محور قرار ديا اور كہا كہ میں امام خمينی ﴿ رہ ﴾ كی افكار سے بہت متاثر ہوں -
151481