ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ آذربائيجان غربی نے رپورٹ دی ہے كہ كہ یہ علمی نشستیں تين دن تك ارومیہ كی مسجد عمار میں جاری رہیں گی –
ان نشستوں میں علوم و حديث كالج كے پروفيسرز مندرجہ ذيل موضوعات پر گفتگو كریں گے: انفرادی كاميابی اور انحطاط كے اسباب ٬ جوان سنت كے آئينے میں ٬ اسلامی فرقوں میں مہدويت كے بارے میں مشترك نظريات اور نہج البلاغہ –
ان نشستوں میں ہر صنف سے تعلق ركھنے والے افراد شركت كر سكتے ہیں –
152018