قائد ملت جعفریہ پاكستان : دشمنان اسلام امت اسلامی میں اختلافات ايجاد كر كے اپنے مقاصد حاصل كر رہے ہیں

IQNA

قائد ملت جعفریہ پاكستان : دشمنان اسلام امت اسلامی میں اختلافات ايجاد كر كے اپنے مقاصد حاصل كر رہے ہیں

سياسی گروپ : امام خمينی رہ فرماتے تھے كہ اسلامی امت پر جو مشكل بھی آۓ گی وہ باہمی اختلافات كی وجہ سے ہوگی اور قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے موجود نازك حالات میں مسلم امہ كو اتحاد و وحدت كی دعوت دی ہے كيونكہ دشمن مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كر كے اپنے مقاصد كو حاصل كرنا چاہتا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد ملت شيعيان پاكستان علامہ سيد ساجد علی نقوی نے حوزہ نيوز سنٹر سے گفتگو كرتے ہوۓ قائد انقلاب اسلامی كی طرف سے اس سال كے نام كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا كہ امام خمينی رہ فرمايا كرتے تھے كہ اگر مسلمانوں پر كوئی مشكل آۓ تو وہ ان كے افتراق كی وجہ سے ہوگی اور قائد انقلاب اسلامی نے بھی موجودہ نازك حالات میں مسلم امہ كو اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد كی ضرورت پر زور ديا ہے كيونكہ دشمن مسلمانوں كو آپس میں لڑا كر اپنے مقاصد حاصل كرنا چاہتا ہے –
انہوں نے متحدہ مجلس عمل كو اسی سلسلے كی ايك كڑی قرار ديا ہے –
انہوں نے فرمايا كہ تشيع پاكستان میں ايك بہت بڑی قوت ہے كہ جو اسلامی دنيا كا بہت بڑا سرمایہ ہے –قائد شيعيان پاكستان نے مزيد فرمايا كہ انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی نے شيعوں كے درميان جوش و ولولہ پيدا كيا ہے –
152680