قائد انقلاب اسلامی : امت اسلامی قرآن سے تمسك كر كے دشمن كی ثقافتی يلغار كا مقابلہ كر سكتی ہے –

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : امت اسلامی قرآن سے تمسك كر كے دشمن كی ثقافتی يلغار كا مقابلہ كر سكتی ہے –

سياسی گروپ : قائد انقلاب اسلامی نے بعثت رسول اكرم ۖ كی مناسبت سے فرمايا كہ امت اسلامی قرآن كے با بركت وجود اور اس كے نورانی احكام سے بھرہ مند ہے اور انہی سے تمسك كر كے مغربی ثقافتی يلغار كا مقابلہ كر سكتی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی نے ہفتے كی صبح حكومتی عہدہ داروں اور زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں سے ملاقات میں عيد سعيد مبعث كی مناسبت سے ايرانی قوم ٬اسلامی امت اور پوری بشريت كو مبارك باد پيش كی اور مسلمانوں كو رسول ا كرم ۖ كے عشق میں غرق ہو كر اتحاد اور وحدت كی دعوت دی اور تفرقہ اندازی كو دشمن كی سازش قرار ديا –
حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے اس ملاقات میں جس میں اسلامی ملكوں كے سفير بھی موجود تھے علم و حكومت ٬ اخلاق اور عدالت و انصاف كو بعثت پيغمبر كے تين اہم پيغام قرار ديا –
153471