خوزستان كے ریڈكراس میں نہج البلاغہ سے آشنائی كے لئے مقابلہ

IQNA

خوزستان كے ریڈكراس میں نہج البلاغہ سے آشنائی كے لئے مقابلہ

سماجی گروپ:٢٩رجب المرجب سے ٢شعبان المعظم تك صوبہ خوزستان كے ادارہ ریڈ كراس میں نہج البلاغہ كے معارف كو فروغ دينے كيلئے ايك مقابلہ منعقد كيا گيا ہے۔

صوبہ خوزستان كے ادارہ ریڈ كراس كے انچارج نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جوانوں كے درميان نہج البلاغہ كے معارف كی ترويج كے لئے اس مقابلہ كا اہتمام كيا گيا ہے۔جس میں شركاء كو تحريری سوالات دیے جائیں گے ۔موصولہ رپورٹ كے مطابق اس مقابلے میں ايك ہزا ر افراد كی شركت متوقع ہے۔
اور ١١شعبان المعظم حضرت علی اكبر كی ولادت كے موقع پر منتخب افراد میں سے ١٢لوگوں كو قرعہ كشی كے ذريعہ انعامات تقسيم كئے جائیں گے۔