ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزير ثقافت وارشاد اسلامی محمد حسين صفار ھرندی نے گذشتہ روز ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكناء كے مختلف شعبوں كا دورہ كيا۔
ياد رہے كہ اس دورے میں ادارہ جھاد دانشگاہی كے سربراہ بھی وزير فرہنگ وثقافت كے ہمراہ تھے مخفی نہ رہے كہ ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكناء دنيا كی چودہ زبانوں میں خبر رسانی كا كام كر رہی ہے۔