ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق پاكستان میں مجمع اهل بيت﴿ع﴾كے جنرل سيكرٹری ﴿سيد نياز حسين نقوی﴾ نے كها كه يه مجمع بچوں كے لئے ماھنامه صدائ معصوم اور جوانوں كے لئے ماھنامه ثقلين شايع كرتا هے اور يه مجمع تبليغ دين كے لئے ۷۰۰ مراكز قائم كر رها هے
جناب نقوی نے پاكستان میں مساجد اور مدارس میں تبليغی سرگرميوں كی طرف اشاره كرتے هوئے كها كه پاكستان میں تبليغی سرگرمياں ترقی كی منازل طے كر رهی هیں
انهوں نے قائد شيعيان پاكستان كے حوالے سے كها كه وه علماء پاكستان كے درميان بهت بڑا سياسی مقام ركھتے هی اور شيعه مسائل كے حل میں انكا كليدی كردارهے ۔
انهوں نے مزيد كها كه انجمن سپاه صحابه شيعوں كو نابود كرنے كے لئے نباتی گئی تھی ليكن علامه سيد ساجد علی نقوی نے متحده مجلس عمل بنا كر اس شدت پسند گروه كا مقابله كيا اور امريكه كے مقابلے میں ايران كے پر امن ایٹمی پروگرام اور حزب الله لبنان كے مؤقف كا بھر پور دفاع كيا ۔
حجۃ الاسلام نقوی نے وهابيت كی تبليغی سرگرميوں كے حوالے سے كها كه پاكستان میں وهابيوں كی تعداد زياده نهیں هے ليكن چونكه سعودی عرب جيسے ملك ان كی پشت پناهی كر رهے هیں اس لئے ان كی تبليغی سرگرمياں بهت زياده هیں۔