ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ آیۃ الله ھاشمی شاھرودی چيف جسٹس آف ايران نے اسلامی جمهوريه ايران كے سفراء كے اجتماع كو خطاب كرتے هوئے كها كه بيرون ملك مقيم ايرانيوں كے قانونی اور عدالتی مشكلات كی تحقيق كے لئے بيرون ملك بھی عدليه كے شعبے قائم كئے جائیں گے اور اس سلسله میں وزارت خارجه كے بھر پور تعاون كی ضرورت هے
عدليه كے سربراه نے مزيد كها كه گذشته حكومت میں بھی يه پيشكش كی گئی تھی ليكن اسے عملی جامه نهیں پهنايا جا سكا۔
جناب ھاشمی شاهرودی نے كها كه دور حاضر میں دشمنوں كی جانب سے عائد كرده اقتصادی پابنديوں كو مدنظر ركھتے هوئے٬سفارت خاتون كو چاهیے كه بيرون ملك مقيم ايرانيوں كے سرمايه كو ايران كی طرف جذب كریں
۱۵۵۳۵۷