ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق عراقی دانشمند شيخ ابو جهاد الشيبی نے كها كه دشمن اپنے اھداف كو حاصل كرنے كے لئے هر طرح كے هربے استعمال كرتا هے اور دهشت گردی سے مقابلے كے نام پر قتل غارت كا بازار گرم كر ركھا هے
انهوں نے مزيد كها كه غاصب اسرائيل كی خفيه ايجنسی اور سيكورٹی فورسز دهشت گردی كے نام پر فلسطينی رهنماؤں كو قتل كر رهی هیں جبكه وه خود دهشت گردی كا مصداق هیں
جناب الشيبی نے وضاحت كی كه قرآن وسنت هی هر قسم كی دهشت گردی كی نفی هے اور اگر اسلامی تعليمات میں لفظ جهاد آيا هے تو اس كا يه مطلب نهیں هے كه اسلام دهشت گردی كی ترويج كر رها هے جهاد تب واجب هوتا هے كه جب گفتگو كے سب راستے بند هوجائیں اور امت اسلامی ظالم دشمنوں كی يلغار كی زد میں هو تو اس وقت جان اور مال كے دفاع كی خاطر مسلمانوں پر واجب هے كه وه ظالموں كے مقابلے میں اٹھ كھڑے هوں
۱۵۵۳۵۶