انقلاب اسلامی ايران مسجد كی پيداوار هے

IQNA

انقلاب اسلامی ايران مسجد كی پيداوار هے

سماجی گروپ: مازنداران كے ثقافتی ومذهبی امور كے سربراه نے انقلاب اسلامی كی كاميابی میں مسجد كی تأثير كی طرف اشاره كرتے هوئے جوانوں پر زور ديا كه وه مسجدوں كو بارونق بنائیں



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے وزارت ثقافت ومذهبی امور كے تعلقات عامه كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه مازنداران میں اداره ثقافت ومذهبی امور كے سربراه ﴿احمد اسماعيل امامزاده﴾ نے ﴿ساری﴾ كے ايك فيسٹيول میں تقرير كرتے هوئے كها كه مساجد گذشته ادوار سے مسلمانوں كے اجتماعی ٬تعليمی٬سياسی٬اور اقتصادی مراكز رهی هیں

انهوں نے كها كه مسجد اسلامی ثقافت كی ترويج كی بهترين جگه هے اور بهشت میں داخل هونے كی كنجی هے

امامزاده نے وضاحت كی كه حكومت كی ذمه داری هے كه وه لوگوں كو مساجد كی ثقافت سے روشناس كرائیں تاكه مساجد نوجوانوں كی سرگرميوں سے آباد هوجائیں۔

۱۵۷۵۶۶