ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے حوزه نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه مرجع عاليقدر آيت الله صافی گلپايگانی امام علی﴿ع﴾كالج كے طلباء سے ملاقات میں ماه شعبان كی عيدوں كی مناسبت سے تبريك پيش كرتے هوئے فرمايا كه ايرانی افواج كی ترقی ان لوگوں كےلئے خوشی كا باعث هے كه جو اسلام كی عظمت وشوكت ديكھنا چاهتے هیں
انهوں نے مسلح افواج كی طاقت كا راز ايمان قرار ديا اور فرمايا چونكه هماری افواج ظاهری اور باطنی اسلح سے مسلح هیں اس لیے دنيا كی كوئی طاقت ان كو شكست نهیں دے سكتی
مرجع تقليد نے فرمايا كه اگر اس قسم كی افواج كے مقابلے میں پوری دنيا بھی آجائے تو وه اس سے مقابله نهیں كرسكتی اور يه افواج هر جگه اسلام كی فتح اور امام زمانه﴿عج﴾كی خشنودی كا باعث هوں گی۔
۱۵۷۹۵۳