ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق اردكان كے امام جمعه حجت الاسلام والمسلمين بھجتی كی رحلت كی مناسبت سے آيت الله مكارم شيرازی نے ايك تعزيتی پيغام ارسال كيا اس پيغام كا متن كچھ اسطرح هے۔
مجھے اردكان كے امام جمعه اور نماينده ولی فقيه حجت الاسلام والمسلمين بھجتی كی رحلت پر بهت دكھ هوا هے
وه بهت متقی شخصيت تھیں اور انهوں نے اپنی پوری زندگی اسلامی ثقافت اور اهل بيت﴿ع﴾كے فرامين كی نشرواشاعت میں گذار دی اور لوگوں كے دلوں میں آپ كا ايك خاص مقام هے
آپ باذوق ٬خدمت گذار متقی اور محبت اهل بيت﴿ع﴾سے سرشار تھے
اس دردناك رحلت پر میں يزد كے علماءكرام ٬اردكان كے مخلص اور فداكار لوگوں خصوصاً اردكان كے علماء كرام آپ خاندان اور آپ بیٹوں كو تسليت پيش كرتا هوں
اور خداوند عالم سے دعاگو هوں كه آپ كو غريق رحمت كرے اور آپ كے پس ماندگان كو صبر اور جر جميل عطا فرمائے
۱۵۷۹۶۹