ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق آيت الله بنی فضل كچھ عرصه سے پھيپھڑوں كے عارضے میں مبتلا اور وه امام خمينی﴿رح﴾هسپتال میں داخل تھے جهاں ان كا علاج هو رها تھا
اتوار كو ميدان شھداء سے مصلای امام خمينی﴿رح﴾كی طرف ان كی تشييع جنازه كی جائے گی اور پھر ان كی وصيت كے مطابق ان كو قم میں حضرت فاطمه معصومه﴿س﴾كے جوار میں سپرد خاك كر ديا جائے گا
آيت الله بنی فضل ۱۳۱۲ھجری شمسی كو تبريز كے ايك مذهبی گھرانے میں پيدا هوئے اور ابتدائی دينی تعليم تبريز كے مدرسه طالبيه میں حاصل كی پھر اپنی تعليم كی تكميل كےلئے قم تشريف لےگئے اور ۸سال تك امام خمينی﴿رح﴾كے سامنے زانوے تلمذ طے كيا اور ايران سے جلاوطنی كے بعد آيت الله گلپايگانی اور آيت الله اراكی سے كست فيض كيا آپ نے ۱۵سال تك درس خارج فقه و اصول كی تدريس بھی كی۔
۱۶۰۳۳۴