صدر اسلامی جمھوریہ ايران: افريقی ممالك سے تعلقات ايران كی خارجی سياست كے مھم اھداف میں سے ھے

IQNA

صدر اسلامی جمھوریہ ايران: افريقی ممالك سے تعلقات ايران كی خارجی سياست كے مھم اھداف میں سے ھے

سياسی گروپ: اسلامی جمھوریہ ايران كے صدر نے لسہ ٹو كے وزير خارجہ سے ملاقات میں كھا كہ افريقی ممالك سے تعلقات اور روابط اسلامی جمھوریہ ايران كی خارجی سياست كے مھم اھداف میں سے ھے


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق ۴ستمبر ۲۰۰۷ء كو صدر اسلامی جمھوریہ ايران جناب محمود احمدی نژاد نے لسہ ٹو كے وزير خارجہ سے ملاقات میں كہا كہ ممالك كی اھميت رقبے اور آبادی سے نہیں ہوتی اور ايران تمام آزاد اقوام سے تعاون كا خواہش مند ہے انھوں نے مزيد كہا كہ تمام انسان جہاں كہیں بھی ہوں قابل قدر ہیں كيونكہ خدا نے انسان كو باكرامت خلق كيا ھے۔

لسہ ٹو كے وزير خارجہ نے كہا كہ لسہ ٹو ايران كے مختلف ميدانوں میں تجربات سے خصوصاً طب، زراعت اور صنعت و حرفت سے استفادہ كرنا چاھتا ھے۔

۱۶۱۹۸۷