ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان كا دوسرا اجلاس تھران میں پارليمنٹ كی قديمی بلڈنگ میں ہوا اس اجلاس میں داخلی امور كے علاوہ مجلس خبرگان كے صدر اور نائب صدر كا انتخاب بھی كيا گيا
اس رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان كے صدر كے انتخاب كے بعد كہ ﴿جس میں آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی كا انتخاب عمل میں آيا تھا﴾ مجلس خبرگان كے سينئر نائب صدر اور جونيئر نائب صدر كا انتخاب كيا گيا۔
سينئر نائب صدر كےلئے آيت اللہ مؤمن كا انتخاب ھوا اور جونيئر نائب صدر كےلئے آيت اللہ محمد يزدی كو منتخب كيا گيا۔
۱۶۱۹۸۵