اسلامی اوپن يونيورسٹی ، مسجد سليمان میں فقھی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

اسلامی اوپن يونيورسٹی ، مسجد سليمان میں فقھی كلاسوں كا انعقاد

سماجی گروپ: ماہ مبارك رمضان كی آمد پر مسجد سليمان كی اوپن اسلامی يونيورسٹی میں احكام اسلامی كی تعليم كےلئے خصوصی كلاسوں كا اہتمام كيا جائے گا۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق یہ كلاسیں يونيورسٹی كے اساتذہ طلباء اور ملازمين كےلئے منعقد كی جائیں گی۔ جس میں احكام ،آيات الاحكام، اصول اور عقائد جيسے اھم موضوعات كی تعليم دی جائے گی۔

موصولہ رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں كی تدريس حجة الاسلام جناب شمس كریں گے۔

۱۶۳۳۰۶