ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ استادی نے اس مجلس میں ان كی خدمات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ دنيا كو اھميت نہ دينا، پرھيز گاری، گناہ سے اجتناب، قوانين الٰھی كا نفاذ، بہت سی كتب كی تاليف اور ممتاز شاگردوں كی تربيت آيت اللہ مشكينی كی برجستہ خصوصيات میں سے ہیں۔
آيت اللہ استادی نے مزيد فرمايا كہ انھوں نے كبھی دنياوی مسائل كو خاطر میں نہیں لايا ہميشہ اخروی مسائل كو اہميت ديتے تھے۔
آيت اللہ استادی نے وضاحت كی كہ وہ دين كو سياست سے جدا نہیں سمجھتے تھے اور انقلاب سے پہلے اور بعد امام خمينی﴿رح﴾كے ساتھيوں اور مددگاروں میں شمار ہوتے تھے۔
۱۶۲۹۸۳