ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ مغربی آذر بائيجان كی رپورٹ كے مطابق زنجان كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين﴿سيد يعقوب موسوی﴾نے گذشتہ ھفتے جمعہ كے خطبوں میں امريكہ كی ايران كے خلاف فتنہ انگيزيوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اگر امريكہ نے ايران پر حملہ كيا تو اس ملك كی عوام منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے كہا كہ وائٹ ھاؤس كی طرف سے ايران پر حملے كی دھمكی ان كی نادانی كی دليل ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر امريكہ بش كی قيادت میں ايران پر حملے كا مرتكب ہوتا ہے تو يقينا اس كو عبرت ناك شكست كا سامنا كرنا پڑے گا۔
۱۶۳۰۲۴