قرآن كريم كے بين الاقوامی قاری نے كہا: تركی كے لوگوں كی قرآن سے محبت ميرے لیے تعجب آور ہے

IQNA

قرآن كريم كے بين الاقوامی قاری نے كہا: تركی كے لوگوں كی قرآن سے محبت ميرے لیے تعجب آور ہے

اسلامی جمھوریہ ايران كے قاری نے كہا كہ تركی میں شھر استنبول كے لوگوں كا قرآن كريم سے لگاؤ ميرے لئے باعث تعجب ہے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق ايرانی قاری﴿علی اكبر توپچی﴾ جو كہ استنبول كے مذھبی اور قرآنی پروگراموں میں شركت كےلئے تركی گئے ہوئے ہیں انہوں نے كہا كہ استنبول میں قرآنی كلاسوں میں لوگوں كی بھرپور شركت ميرے لئے تعجب آور ہے

انہوں نے ايكنا كے نامہ نگار كو انٹر ويو ديتے ہوئے كہا كہ قران خدا كی امانت اور دين اسلام كے مھم ترين عناصر میں سے ہے اس كتاب آسمانی كو سمجھنے كےلئے كوشش كرنا ہر مسلمان كا فرض ہے اور پيغمبر﴿ص﴾ نے اس بارے میں فرمايا كہ خدا كے بعد قرآن سب سے افضل ہے لہذا مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ قرآن سے تمسك كریں اور اس كے فرامين كی پيروی كریں۔

۱۶۳۰۱۸