كتاب عقائد الامامیہ زيور طبع سے آراستہ ھو كر منظر عام پر آگئی ھے

IQNA

كتاب عقائد الامامیہ زيور طبع سے آراستہ ھو كر منظر عام پر آگئی ھے

تحقيقی گروپ: مرحوم آيت اللہ شيخ محمد رضا مظفر﴿رح﴾كی كتاب﴿عقائد امامیہ﴾مقدونیہ میں ترجمہ ھو كر شائع ھو گئی ھے


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب البانیہ میں مذھب جعفری سے آشنائی اور مذھب جعفری كے خلاف دشمنوں كے بے بنياد پراپيگنڈے كے علمی جواب كےلئے شائع كی گئی ھے۔

اس كتاب كو دو محققين نے عربی زبان سے البانوی زبان میں ترجمہ كيا ھے۔

موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ايك ھزار نسخوں كی تعداد میں شائع كی گئی ھے اور البانیہ كے علاوہ مقدونیہ، كوزوواور مونتہ نگر میں بھی تقسيم كی جائے گی۔

۱۶۴۴۳۲