قائد انقلاب اسلامی،حجت الاسلام مرحوم مروی كی عدالتوں میں خدمات ايك روحانی سرمایہ ھیں

IQNA

قائد انقلاب اسلامی،حجت الاسلام مرحوم مروی كی عدالتوں میں خدمات ايك روحانی سرمایہ ھیں

سياسی گروپ: حجت الاسلام مرحوم مروی كی عدالتوں اور خطابت میں خدمات ايك روحانی سرمایہ ھیں اميد ھے كہ ان كے درجات میں بلندی كا موجب بنیں گے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق زبردست خطيب اور جليل القدر عالم دين حجت الاسلام حاج شيخ ھادی مروی﴿رح﴾كی رحلت پر قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے ايك تعزيتی پيغام بھيجا ھے۔ اس پيغام كا متن اسطرح سے ھے۔

بسم اللہ الرحمن الرحيم

دانشور اور فاضل خطيب حجت الاسلام حاج شيخ ھادی مروی﴿رح﴾كی رحلت پر ان كے خاندان ،ان كے بیٹوں آيت اللہ خزعلی، جناب حجت الاسلام حاج شيخ احمد مروی اور رشتہ داروں اور دوستوں كو تعزيت وتسليت پيش كرتا ھوں اور خداوند متعال سے مرحوم كےلئے رحمت ومغفرت اور پسماندگان كےلئے صبر كی دعا كرتا ھوں۔

سيد علی خامنہ ای
۱۹شھريور ماہ/۱۳۸۶

۱۶۴۵۴۱