قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای: كوئی طاقت ايران كو دھمكی نھیں دے سكتی

IQNA

قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای: كوئی طاقت ايران كو دھمكی نھیں دے سكتی

سياسی گروپ: رھبر معظم انقلاب نے ماہ مبارك رمضان كے پھلے جمعہ میں فرمايا كہ آگاہ اور باايمان ايرانی قوم نے انقلاب اسلامی كو كمزور كرنے كے امريكی منصوبے كو خاك میں ملا ديا ھے اور انشاء اللہ ملت ايران اتنی مضبوط ھوجائے گی كہ كوئی ايران كو دھمكی دينے كا بھی نھیں سوچ سكے گا۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق رھبر معظم انقلاب اسلامی نے تھران میں ماہ رمضان كے پھلے جمعے كے خطبوں میں فرمايا كہ ايران كی آگاہ اور باايمان قوم نے انقلاب اسلامی كو كمزور كرنے كے امريكی منصوبے كو ناكام بنا ديا ھے اور ايران عنقريب ايك ايسی قوت بن كر اٹھے گا كہ كوئی اس كو دھمكی دينے كی بھی جرأت نہ كر سكے گا

حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے نماز جمعہ كے پہلے خطبے میں لوگوں كو تقوی الٰھی كی دعوت دی اور ماہ مبارك كو بھترين وقت قرار ديا اور فرمايا كہ اگر اس فرصت سے استفادہ كيا جائے تو یہ انسان كی درازی عمر كا باعث بنے گا

انھوں نے مزيد فرمايا كہ اس مھينے میں انسان كو استغفار اور حقيقی توبہ كرنی چاہيئے تاكہ اس مھينے كی بركات سے مستفيد ھوسكے۔

۱۶۶۰۰۹