ماہ مبارك رمضان كا پھلا جمعہ رھبر معظم انقلاب كی امامت میں

IQNA

ماہ مبارك رمضان كا پھلا جمعہ رھبر معظم انقلاب كی امامت میں

سياسی گروپ: ماہ مبارك رمضان كا پھلا جمعہ تھران قائد انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ ای كی اقتداء میں ادا كيا گيا



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق اس ھفتے كی نماز جمعہ كی تقريب دوم ماہ مبارك رمضان كو ممتاز قاری﴿كريم منصوری﴾كی تلاوت قرآن كريم كے ۱۰/۴۵ پر تھران يونيورسٹی میں شروع ھوئی اسمیں نمازيوں كی بھت بڑی تعداد نے شركت كی اس كے بعد سعيد حداديان نے اس مھينے كی فضيلت كے بارے میں گلھائے عقيدت پيش كئے۔

پھر ممتاز قاری عباس نے دعای ابو حمزہ ثمالی كے كچھ حصے كی تلاوت كی اس ھفتے كی نماز جمعہ میں لوگوں كی بھت بڑی تعداد نماز جمعہ شروع ھونے سے كئی گھنٹے پھلے تھران يونيورسٹی پہنچ گئی تھی كيونكہ پھلے سے یہ اعلان كيا جا چكا تھا كہ تھران میں اس ھفتے كی نماز جمعہ كی امامت رھبر معظم انقلاب كرائیں گے۔

۱۶۵۸۷۵