ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ ماہ مبارك رمضان كی آمد پر نمين كی جامع مسجد میں شيعہ سنی علماء كی ايك مشتركہ كانفرنس منعقد كی گئی تھی جس میں شيعہ سنی علماء كے علاوہ نمين اور خلخال كے امام جمعہ نے بھی شركت كی
اس كانفرنس میں ادارہ تبليغات اسلامی صوبہ آذر بائيجان غربی حجت الاسلام والمسلمين﴿مھدی ستودہ﴾نے اپنی تقرير میں اسلامی معاشرے میں وحدت واتحاد پر زور ديا اور كھا كہ اگر ھم ايك اسلامی حكومت كا قيام چاہتے ھیں تو ھمیں اپنی صفوں میں اتحاد ووحدت كو مضبوط كرنا چاہيئے۔
۱۶۵۵۵۹